نوے کی دہائی میں بھی شادی کی تیاریاں مکمل تھیں، لیکن پھرآپریشن کی وجہ سے نہ کرسکا، جیل میں تھا تو موجودہ اہلیہ ملنے آتی تھیں: رؤوف صدیقی

نوے کی دہائی میں بھی شادی کی تیاریاں مکمل تھیں، لیکن پھرآپریشن کی وجہ سے نہ ...
نوے کی دہائی میں بھی شادی کی تیاریاں مکمل تھیں، لیکن پھرآپریشن کی وجہ سے نہ کرسکا، جیل میں تھا تو موجودہ اہلیہ ملنے آتی تھیں: رؤوف صدیقی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کا کہنا ہے کہ اپنی شادی میں واحد رکاوٹ وہ خود تھے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ شومیں انہوں نے اپنی تاخیر سے شادی اور پیش آنے والی رکاوٹوں اور ایم کیو ایم پاکستان کے حالیہ تنظیمی بحران کے حوالے سے گفتگو کی۔

واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی رواں ماہ کے آغاز میں 57 برس کی عمر میں مکہ مکرمہ میں انتہائی سادگی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کا ولیمہ 13 اپریل کو کراچی میں ہوا تھا۔

رو¿ف صدیقی نے بتایا کہ وہ 1991 میں بھی شادی کرنے جارہے تھے اور تمام تیاریاں تقریباً مکمل ہوگئی تھی، لیکن پھر کراچی میں آپریشن ہوا، قتل و غارت گری ہوئی اور اس کے بعد انہوں نے پھر پلٹ کر شادی کی طرف نہیں دیکھا۔

انہوں نے بتایا کہ 'جب میں کتاب 'سیرتِ خیر البشر تحریر کر رہا تھا تو ایک جگہ ایک حدیث کا مفہوم تھا کہ ''جب کوئی شخص نکاح کر لیتا ہے تو اپنا آدھا دین مکمل کر لیتا ہے''، اسے پڑھ کر میں نے شادی کے بارے میں دوبارہ سنجیدگی سے سوچا اور میری بہنوں کی بھی خواہش تھی کہ میں شادی کرلوں'۔

رؤف صدیقی نے ایک دلچسپ واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ 'جیو کے ایک انٹرویو میں، میں نے سہیل وڑائچ سے کہا تھا کہ مجھے زندگی بھر ایک اچھی لڑکی کی تلاش تھی، لیکن جب اچھی لڑکی ملی تو اسے بھی کسی اچھے لڑکے کی تلاش تھی'۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ ان کی بہنوں کی پسند ہے، جن کا تعلق نواب شاہ سے ہے اور ان کے خاندان کو وہ برسوں سے جانتے تھے۔

رو¿ف صدیقی نے بتایا کہ 'جب میں جیل میں تھا تو وہ مجھ سے ملنے جیل بھی آتی تھیں'۔

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ان کے اردگرد موجود سارے لوگ شادی شدہ ہیں اور کم از کم اب ان کا یہ احساس کمتری ختم ہوگیا ہے کہ شادی نہیں ہوئی۔

انٹرویو کے دوران رؤف صدیقی نے اپنے گھنے اور کالے بالوں کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی کسی چیز کا خیال نہیں کیا، ان کے بال قدرتی طور پر ایسے ہی ہیں، لیکن وہ ناریل کا تیل ضرور لگاتے ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...