پنجاب حکومت کی ججز کی سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست، چیف جسٹس نے ایسا فیصلہ سنا دیا کہ ہرپاکستانی عش عش کر اٹھا

پنجاب حکومت کی ججز کی سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست، چیف جسٹس نے ایسا فیصلہ سنا ...
پنجاب حکومت کی ججز کی سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست، چیف جسٹس نے ایسا فیصلہ سنا دیا کہ ہرپاکستانی عش عش کر اٹھا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاناما کیس کے نگران جج جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ کے بعد پنجاب حکومت کی ججز کی سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کردی ۔

سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے قراردیا ہے کہ ججز کواضافی سیکیورٹی کی ضرورت نہیں،عام شہریوں کی حفاظت کیلیےامن وامان میں بہتری لائی جائے۔

چیف جسٹس نے پنجاب حکومت کی ججزکی سیکیورٹی بڑھانےکی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ججزکومعمول کی سیکیورٹی کےعلاوہ مزید سیکیورٹی کی ضرورت نہیں۔

یادرہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں واقع جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر کے باہر دو مرتبہ فائرنگ ہوئی جس کے بعد پنجاب حکومت نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کااعلان کیا جبکہ چیف جسٹس اور دیگر جج صاحبان بھی جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پہنچ گئے تھے۔ 

مزید : قومی