آپ کی بات سن کر مجھے شرمندگی ہو رہی ہے،جسٹس عظمت سعید کے دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کیس میں ریمارکس

آپ کی بات سن کر مجھے شرمندگی ہو رہی ہے،جسٹس عظمت سعید کے دانیال عزیز کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران دانیال عزیز نے جاویدہاشمی کی سی ڈی پیش کرتے ہوئے ویڈیو پر اعتراض اٹھا دیا۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کوایڈیٹنگ کامسئلہ ہے تواصل ویڈیوبھی منگوا لیتے ہیں۔
اس پر دانیال عزیز کے وکیل عزیزعلی رضانے کہا کہ نجی ٹی وی کاکلپ ایڈٹ شدہ ہے ،جاننا چاہتے ہیں ویڈیو کس نے بنائی اور کس نے ایڈٹ کی۔
جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی بات سن کر مجھے شرمندگی ہو رہی ہے،آپ تاخیری حربے استعمال نہ کریں ،سیدھا چلیں گے تو آپ کیلئے بہتر ہو گا،آپ کوایڈیٹنگ کامسئلہ ہے تواصل ویڈیوبھی منگوا لیتے ہیں۔
اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقارنے کہا کہ عدالت کے سامنے معاملہ ایڈیٹنگ کانہیں ہے۔
جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ کیا کسی اور نے دانیال عزیز کی آواز نکالی؟۔معزز جج نے کہا کہ کسی اور کا دانیال عزیز کی آواز نکالنا مشکل لگتا ہے۔
دوران سماعت وکیل دانیال عزیزنے جاویدہاشمی کی سی ڈی بھی عدالت میں پیش کی،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ جاوید ہاشمی کی سی ڈی کا کیس سے تعلق نہیں،عدالت نے جاوید ہاشمی کابیان غیرمتعلقہ قراردےدیا۔