بالی ووڈ حسیناؤں کے بدن پر نظر آنے والے یہ عام سے کپڑے بھی کتنے مہنگے ہیں؟ جان کر آپ کچھ دیر کیلئے سکتے میں آ جائیں گے

بالی ووڈ حسیناؤں کے بدن پر نظر آنے والے یہ عام سے کپڑے بھی کتنے مہنگے ہیں؟ جان ...

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ حسینائیں ایک ایک اشتہار کا کروڑوں روپے معاوضہ لیتی ہیں اور جب خرچ کرنے کی باری آتی ہے تو پیسہ ایسے لٹاتی ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ لڑکا موٹر سائیکل چوری کرتا ہے اور۔۔۔“ کراچی میں اب تک کا انوکھا ترین چور پکڑا گیا، روز ایک ہی موٹر سائیکل چوری کر کے کیا کرتا تھا؟ حقیقت بتائی تو پکڑنے والوں کی بھی ہنسی چھوٹ گئی 

فلموں کیلئے تو یہ مہنگے کپڑے سلواتی ہی ہیں لیکن گھر میں پہننے والے ان کے عام سے کپڑے بھی کتنے مہنگے ہوتے ہیں؟ یہ جان کر آپ کچھ دیر کیلئے یقینا سکتے میں آ جائیں گے۔

کرینہ کپور کے جسم پر نظر آ رہی پیلے رنگ کی یہ ٹی شرٹ اگر آپ کو سستی محسوس ہو رہی ہے تو ذرا دل تھام لیں کیونکہ اس ایک ٹی شرٹ کی قیمت صرف 35 ہزار بھارتی روپے ہیں لیکن کیوں؟ کیونکہ یہ ایک مشہور برانڈ نے بنائی ہے اور اس سے بھی بڑھ کر بالی ووڈ کی بیبو پیسے خرچ سکتی ہیں۔

دیپیکا پڈوکون کا یہ سفید میکسی ڈریس ہرگز سستا نہیں ہے جو ایلیس اینڈ اولیویا نے بنایا ہے اور اس کی قیمت بھی 30 ہزار بھارتی روپے کے قریب ہے۔

انوشکا شرما کی یہ ”آدھی“ ٹی شرٹ دیکھ کر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ آخر کپڑے کا یہ چھوٹا سا ٹکڑا کتنا مہنگا ہو سکتا ہے لیکن یہ جان کر آپ کو حیرت ضرور ہو گی کہ اس کی قیمت بھی 6 ہزار بھارتی روپے ہے۔

دیپیکا پڈوکون کے کندھوں پر پڑی یہ نیلے رنگ کی جیکٹ کچھ زیادہ مہنگی نہیں اور صرف 19 ہزار بھارتی روپے کی ہے۔

اس تصویر میں دیپیکا پڈوکون نے سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے جس پر پیلے رنگ کا دل بنا ہے لہٰذا آپ بھی ذرا دل تھام لیں کیونکہ اس ٹی شرٹ کی قیمت 13 ہزار بھارتی روپے کے قریب ہے۔

پرینیتی چوپڑا نے یہ جو کالے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے اس کی قیمت 20 ہزار بھارتی روپے ہے۔

سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کا یہ ’جمپر‘ اتنا مہنگا ہے کہ قیمت جان کر آپ بھی ’جمپ‘ ہی لگائیں گے۔ اس کی قیمت 50 ہزار بھارتی روپے کے قریب ہے۔

جیکولین فرنینڈز نے سٹیلا میکارٹنی کی جینز پہن رکھی ہے اور ورسیس، ورسس کروپ ٹی شرٹ ۔ جینز کی قیمت 38 ہزار بھارتی روپے کے قریب ہے اور ٹی شرٹ کی قیمت 30 ہزار بھارتی روپے کے قریب، یعنی اس تصویر میں نظر آنے والی جیکولین فرنینڈس کی صرف جینز اور ٹی شرٹ کی قیمت ہی 68 ہزار روپے کے قریب ہے۔

بالی ووڈ ’کوئین‘ کنگنا رناوت کایہ کالے رنگ کا لباس روسی ڈیزائنر ’اولیانا‘ نے ڈیزائن کیا ہے اور اس کی قیمت صرف 60 ہزار بھارتی روپے ہے۔

آپ کیا سمجھتے ہیں کہ کترینہ کیف نے جو یہ سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے یہ کوئی عام ہے اور آپ بھی اسے خرید سکتے ہیں؟ اگر واقعی یہ سوچ رہے ہیں تو جان لیں کہ اس ’عام‘ سی نظر آنے والی ٹی شرٹ کی قیمت 11 ہزار بھارتی روپے کے قریب ہے۔

بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اپنا نام بنانے والی پریانکا چوپڑا کا یہ جامنی رنگ کا لباس کچھ زیادہ مہنگا نہیں، تو اور کیا!!! صرف ایک لاکھ 40 ہزار بھارتی روپے کا ہی تو ہے۔

بالی ووڈ ’کنگ‘ کی بیٹی سہانا خان شہزادیوں کی طرح پیسہ خرچ کرتی ہے جس کا اندازہ ان کے اس لباس کی قیمت سے ہی لگایا جا سکتا ہے جو 60 ہزار بھارتی روپے کے قریب ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...