ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے:صدر ممنون حسین

ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے:صدر ممنون حسین
ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے:صدر ممنون حسین

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے،ہر ادارہ اپنی حدود میں کام کرے گا تو کسی کو شکایت نہیں ہوگی۔

صدر ممنون حسین نے خاتون اول کے ہمراہ پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا ۔صدر اور خاتون اول نے پاسپورٹ کیلیے درخواست پراسس کرائی۔اس موقع پر صدر ممنون حسین نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ آفس کے انتظامات اچھے تھے،یہ پتانہیں معمول میں بھی ایسے ہی انتظامات ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کوایسے ملک نہیں جاناچاہیے جہاں انکی عزت نہیں۔سیاستدان کوئی بچے تو نہیں کہ انہیں سمجھایا جائے،سیاستدان سب سمجھ دار لوگ ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے،ہر ادارہ اپنی حدود میں کام کریگا تو کسی کو شکایت نہیں ہوگی۔میں نہیں سمجھتاکہ کوشش بھی کروں توسیاسی جماعتیں ملکربیٹھ جائیں،سیاسی جماعتوں کوخودملکرکام کرناچاہیے جوملکی مفادمیں ہو۔سی پیک اورملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ایسے عمل میں حصہ نہیں لیناچاہیے جس سے ملکی ترقی میں رکاوٹ ہو۔

ممنون حسین نے کہا کہ جو دولت باہر ہے ضروری نہیں کہ ساری لوٹی ہوئی ہو،بے شمار لوگوں کی اپنی دولت بھی ہے ۔سب کیلیے کہناغلط ہے کہ انہوں نے لوٹی ہوئی دولت باہربھیجی ۔سینکڑوں لوگوں کے باہر کے ممالک میں اپنے مکانات ہیں،کسی مخصوص آدمی کو ٹارگٹ کرنا مناسب بات نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم صرف پاکستان میں نہیں بہت سے ممالک میں ہے۔منی لانڈرنگ الزامات سے بچنے کےلیے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم دی۔سپریم کورٹ نے کسی کوتوہین عدالت میں سزادی اورکسی کومناسب سمجھتے ہوئے نہیں دی۔عام انتخابات وقت پر ہونگے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...