کیا بازید خان کو آئی پی ایل کے میچ میں کمنٹری کیلئے واقعی 5 کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی تھی؟ سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بننے کے بعد بازید خان خود ہی میدان میں آ گئے، حقیقت بتا کر سب کو حیران کر دیا

کیا بازید خان کو آئی پی ایل کے میچ میں کمنٹری کیلئے واقعی 5 کروڑ روپے کی پیشکش ...
کیا بازید خان کو آئی پی ایل کے میچ میں کمنٹری کیلئے واقعی 5 کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی تھی؟ سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بننے کے بعد بازید خان خود ہی میدان میں آ گئے، حقیقت بتا کر سب کو حیران کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہوئے تو ناصرف دونوں ملکوں کے درمیان باہمی کرکٹ سیریز بند ہو گئی بلکہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو شریک نہ کیا گیا اور پھر کمنٹیٹرز پر بھی یہ راستے بند ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ لڑکا موٹر سائیکل چوری کرتا ہے اور۔۔۔“ کراچی میں اب تک کا انوکھا ترین چور پکڑا گیا، روز ایک ہی موٹر سائیکل چوری کر کے کیا کرتا تھا؟ حقیقت بتائی تو پکڑنے والوں کی بھی ہنسی چھوٹ گئی 
چند روز قبل پاکستان کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر بازید خان کے نام سے منسوب سوشل میڈیا پر ایک بیان سامنے آیا جس کہا گیا کہ انہیں آئی پی ایل کے ایک میچ میں کمنٹری کرنے کیلئے 5 کروڑ بھارتی روپے کی پیشکش ہوئی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ان کی سب سے پہلی ترجیح ہے اور مرتے دم تک صرف پاکستان کیلئے ہی کام کریں گے۔


یہ بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں خوب مذاق کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن کسی بھی طرح سے اس بیان کی تردید یا تصدیق نہیں ہو سکی تھی مگر اب بازید خان نے حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے سب کو حیران پریشان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مشہور کامیڈین ببو برال کی بیٹی کی تصاویر منظرعام پر آئیں تو پاکستانی نوجوان آنکھیں جھپکنا بھول گئے لیکن وہ آج کل کیا کر رہی ہیں؟ یہ جان کر کوئی بھی آنسوؤں پر قابو نہ رکھ پایا 
اسامہ ورک نامی ایک ٹوئٹر صارف نے یہی بیان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کرتے ہوئے بازید خان کو بھی ٹیگ کیا اور کہا کہ اگر وہ اس کی تصدیق کر دیں تو زبردست ہو جائے گا۔

اسامہ ورد کی یہ ’پکار‘ بازید خان تک پہنچ گئی جنہوں نے انتہائی مختصر الفاظ میں اس کی تردید کرتے ہوئے لکھا ”بالکل جھوٹ ہے۔“