غزہ کی نصف آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پرمجبور

غزہ کی نصف آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پرمجبور
غزہ کی نصف آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پرمجبور

  

غزہ (اے این این )غزہ کی نصف آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پرمجبورہے۔

فلسطین کے سرکاری ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی نصف آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کررہی ہے،غزہ کی پٹی میں غربت کی شرح 53 فیصد جبکہ غرب اردن میں یہ شرح 13.9 فیصد ہے۔ متوسط فلسطینیوں کی تعداد 29.2 فیصد بتائی جاتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کے علاقے میں غربت کی ایک بڑی وجہ اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی معاشی پابندیاں اور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے نافذ کردہ انتقامی کارروائیاں ہیں۔غزہ اور غرب اردن میں اوسطا 5افراد کے کنبے کی آمدن 685 ڈالر ہے اور ایسے فلسطینیوں کی کل تعداد 19 فیصد ہے۔

مزید : بین الاقوامی