جان سینا کے مداحوں کے لئے بری خبر آگئی، شادی سے ایک ماہ قبل ایسا کام ہوگیا کہ کوئی تصور نہیں کرسکتا تھا 

جان سینا کے مداحوں کے لئے بری خبر آگئی، شادی سے ایک ماہ قبل ایسا کام ہوگیا کہ ...
جان سینا کے مداحوں کے لئے بری خبر آگئی، شادی سے ایک ماہ قبل ایسا کام ہوگیا کہ کوئی تصور نہیں کرسکتا تھا 

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) ریسلنگ کے معروف سٹار جان سینا کے ساتھ شادی سے ایک ماہ قبل ہی ایسا کام ہوگیا جس کی کسی کو امید نہیں تھی۔

نجی ٹی وی ’’ڈان نیو ز‘‘ کے مطابق جان سینا اور ان کی منگیتر نکی بیلا گزشتہ 6 سالوں سے ایک ساتھ تھے، تاہم اب ان دونوں نے اپنا رشتہ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے،ریسلر نکی بیلا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اس خبر کا اعلان کیا۔

نکی بیلا کے بیان میں بتایا گیا کہ ’6 سال ساتھ رہنے کے بعد میں اور جان سینا الگ ہونے کا فیصلہ کررہے ہیں، یہ فیصلہ کافی مشکل تھا لیکن ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے عزت اور پیار ہمیشہ رہے گا، ہمآپ سے بھی امید کرتے ہیں کہ آ پ بھی ہمارے فیصلے کا احترام کریں۔

دوسری جانب جان سینا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرنے کے ساتھ بتایا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے بدترین دن تھا۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ نکی بیلا نے گزشتہ ماہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جان سینا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں، جبکہ نکی نے اس تصویر میں خود کو اور جان سینا کو ’مسٹر اینڈ مسز‘ لکھا تھا۔

خیال رہے کہ جان سینا اور نکی بیلا کی منگنی گزشتہ سال اپریل میں ہوئی تھی، جبکہ رواں سال 5 مئی کو ان دونوں کی شادی ہونے والی تھی۔جان سینا نے گزشتہ سال ایک میچ کے دوران ہی نکی کو سب کے سامنے شادی کی پیشکش کی تھی۔اب تک ان دونوں میں سے کسی نے بھی اس رشتے کو ختم کرنے کی وجہ اپنے مداحوں سے شیئر نہیں کی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /کھیل