خواجہ آصف نااہلی کیس ، یواے ای کی کمپنی کا نمائندہ گواہی دینے پر رضامند

خواجہ آصف نااہلی کیس ، یواے ای کی کمپنی کا نمائندہ گواہی دینے پر رضامند
خواجہ آصف نااہلی کیس ، یواے ای کی کمپنی کا نمائندہ گواہی دینے پر رضامند

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خواجہ آصف نے عدالت میں دبئی کی کمپنی کا خط جمع کروادیا جس کے مطابق وہ کمپنی کے ساتھ کنسلٹیشن معائدہ کے تحت کام کر رہے ہیں ان کی فل ٹائم کمپنی میں موجودگی ضروری نہیں ۔خط میں لکھا گیا ہے کہ کسی معاملہ پر تجاویز فون یا ان کے دورہ دوبئی کے دوران لے لی جاتی ہیں۔

یواے ا ی کی  کمپنی نے اس کیس مٰیں خواجہ آصف کے حق میں مشروط گواہی دینے پرآمادگی کا اظہار بھی کیا ہے۔

واضح رہے تحریک انصاف کے رہنماء عثمان ڈار کی درخواست پرعدالت نے خواجہ آصف کیخلاف نااہلی کیس کا   فیصلہ محفوظ کیا ہے۔ عدالت نے فریقین کو اضافی دستاویزات جمع کرانے کیلئے آج تک کا وقت دیا تھا.

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد /اہم خبریں /Breaking News

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...