امریکی میزائل حملوں کا زوردار جواب، روس نے کیا خطرناک ترین چیز شام کی جانب روانہ کردی؟ اب تک کی سب سے تشویشناک خبر آگئی

امریکی میزائل حملوں کا زوردار جواب، روس نے کیا خطرناک ترین چیز شام کی جانب ...
امریکی میزائل حملوں کا زوردار جواب، روس نے کیا خطرناک ترین چیز شام کی جانب روانہ کردی؟ اب تک کی سب سے تشویشناک خبر آگئی

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں صدر بشارالاسد کی افواج اور اس کے اتحادی روس پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے مبینہ الزامات کے جواب میں امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے میزائلوں کی بوچھاڑ کر دی لیکن اب روس ان میزائل حملوں کا جواب دینے کے لیے ایسی تیاری میں جُت گیا ہے کہ دنیا پر تیسری عالمی جنگ کا خطرہ منڈلاتا نظر آنے لگا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق روس نے امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کی مشترکہ بمباری کے بعد جنگی سازوسامان کی نئی کھیپ شام پہنچا دی ہے۔ یہ کھیپ پراجیکٹ117ایل ایس ٹی اورسک148 بحری جہاز پر گزشتہ روز آبنائے باسفورس پہنچی جس میں سینکڑوں سوویت بی ٹی آر 80ٹینک، لڑاکا طیارے،آئی ای ڈی ریڈار، فوجی ٹرک، مسلح کشتیاں، عارضی پل اور دیگر حربی سامان موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنگی سازوسامان کی یہ کھیپ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی اس دھمکی کے بعد شام پہنچی ہے جس میں انہوں نے امریکہ، برطانیہ اور فرانس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”روسی فوج اور شام کے صدر بشارالاسد کے خلاف فوجی ایکشن کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔“حربی ماہرین شام کی اس بدلتی صورتحال کو انتہائی خطرناک او ر تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ بتا رہے ہیں۔ دوسری طرف امریکہ کی طرف سے روس پر معاشی پابندیاں بھی عائد کی جا رہی ہیں۔ اقوام متحدہ میں متعین امریکی سفیر نکی ہیلے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ”معاشی پابندیوں کے اقدام سے روس کو ایک سخت پیغام پہنچے گا کیونکہ اقوام متحدہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کی 6بار کوشش کر چکا ہے لیکن ہر بار یہ کوشش روس نے ناکام بنا دی، اور دنیا کی مخالفت کے باوجود بشارالاسد کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔“

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...