امر یکہ نے ترکی کو شام آپریشن بارے معلومات فراہم کیں
واشنگٹن(آئی این پی)امریکی وزارت خارجہ کے نمائندے جان سلیون نے ترکی کے امورِ خارجہ کے مشیر امید یالچن کو ٹیلی فون کر کے امریکہ، فرانس اور برطانیہ کی طرف سے شامی انتظامیہ کے خلاف کئے گئے فضائی آپریشن کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ہیتھر نارٹ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ سلیون نے یالچن کے ساتھ ساتھ کویت کے وزیر خاجہ صباح الخالد الصباح ، جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ مارٹن سٹروپنکی اور عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری کو بھی حملے کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔فضائی آپریشن سے قبل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ٹیلی فون کر کے صدر رجب طیب ایردوان کو مطلع کیا تھا۔واضح رہے کہ ایک روز قبل امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کی فضائی اور بحری فورسز نے شامی انتظامیہ کے3 اہداف کو نشانہ بنایا اور حملے میں 105 میزائل فائر کئے۔