وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی ...
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی لند ن میں ہونے والی25ویں دولت مشترکہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اس دورے میں ملکہ ایلزبتھ،پرنس آف ویلز اور برطانوی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔دفترخارجہ کا مزید بتانا تھا کہ دولت مشترکہ سربراہ اجلاس18-20سے اپریل تک لندن میں ہوگا،جس کاموضوع”مشترکہ مستقبل “ہے ۔ اس اجلاس میں شرکت پاکستان میں دستیاب مواقع اجاگر کرنے میں مدد دے گی،شرکت پاکستا ن کو ابھرتی ہوئی منڈی کے طور پر سامنے لانے میں مددگار ہوگی ،سربراہ اجلاس دولت مشترکہ سربراہان کو باہمی تعاون کا موقع فراہم کرے گا۔پاکستان دولت مشترکہ کے بانی ارکان میں سے ایک ہے،جس کے موجودہ ارکان کی تعداد53 جن کی مجموعی آبادی 2ارب 20کروڑ سے زائد ہے،جبکہ اس کے رکن ملک دنیا کے 6براعظموں میں واقع ہے۔دولت مشترکہ رکن ممالک دنیا کے کل رقبے کے ایک چوتھائی حصے پر واقع ہے۔

مزید : قومی