انتہائی کم عرصے میں بے حد امیر کیسے بن سکتے ہیں؟ مالی معاملات کی ماہر خاتون نے سب سے بہترین مشورہ دے دیا

انتہائی کم عرصے میں بے حد امیر کیسے بن سکتے ہیں؟ مالی معاملات کی ماہر خاتون ...
انتہائی کم عرصے میں بے حد امیر کیسے بن سکتے ہیں؟ مالی معاملات کی ماہر خاتون نے سب سے بہترین مشورہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) امیر ہونا ہر کسی کی خواہش تو ہوتی ہے لیکن اس کی تکمیل ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی۔ تاہم اب آسٹریلیا کی ایک مالی معاملات کی ماہر خاتون نے انتہائی کم عرصے میں امیر ہونے کا ایسا طریقہ بتا دیا ہے کہ کوئی بھی اس پر عمل کرکے اپنے حالات سدھار سکتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق کینا کیمپ بیل نامی اس ماہر کا کہنا ہے کہ ”کوئی بھی شخص قرضوں سے چھٹکارہ حاصل کرکے اچھا خاصا بینک بیلنس جمع کر سکتا ہے لیکن اس کے لیے اسے اپنے اخراجات کا کنٹرول سنبھالنا ہو گا۔ جو لوگ بچت کرنا اور امیر ہونا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ سب سے پہلے اپنی آمدنی، اخراجات اور قرض وغیرہ کو ضبطِ تحریر میں لائیں تاکہ انہیں ان کا واضح اندازہ ہو سکے۔پھر اپنے لیے ایک ’مالی منزل‘ کا تعین کریں کہ آپ کتنی رقم جمع کرنا چاہتے ہیں اور اسے بھی تحریر کر لیں۔اس کے بعد اپنا پورا بجٹ بنائیں کہ کس چیز پر کتنی رقم خرچ کرنی ہے، کہاں رقم ضرورت سے زیادہ خرچ ہو رہی ہے اور کہاں کم۔ اس طرح آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ کہاں رقم کی بچت کی جا سکتی ہے۔“


کینا کیمپ بیل کا کہنا تھا کہ ” بجٹ بنانے کے بعد آپ اپنے اخراجات کاکنٹرول حاصل کریں اور بچت کرنا شروع کریں اور بچت کی اس رقم کو بینک اکاﺅنٹ میں جمع کرواتے جائیں، خواہ وہ 10ڈالر(تقریباً 1ہزار روپے) ہی کیوں نہ ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنے کام پر توجہ دیں اورایک سے زائد ذرائع آمدن تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ اس طریقے پر عمل کرنے سے بہت کم عرصے میں نہ صرف آپ کو قرض سے نجات مل جائے گی بلکہ آپ کے پاس اچھی خاصی رقم بھی محفوظ ہو جائے گی۔“