ٹرمپ اخلاقی طور پر نااہل، عورت کو گوشت کا لوتھڑا سمجھتے ہیں: سابق سربراہ ایف بی آئی 

ٹرمپ اخلاقی طور پر نااہل، عورت کو گوشت کا لوتھڑا سمجھتے ہیں: سابق سربراہ ایف ...
ٹرمپ اخلاقی طور پر نااہل، عورت کو گوشت کا لوتھڑا سمجھتے ہیں: سابق سربراہ ایف بی آئی 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن(آن لائن)امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایسے شخص ہیں جو اخلاقی طور پر امریکہ کے صدر رہنے کے قابل نہیں اور جو خواتین کو گوشت کا لوتھڑا سمجھتے ہیں۔کومی گذشتہ سال صدر ٹرمپ کے ہاتھوں اپنے عہدے سے برطرف کیے جانے کے بعد پہلی بار انٹرویو دے رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیمز کومی کا اپنے ایک انٹرویو میں کہناتھا کہ ٹرمپ ایسے شخص ہیں جن کے لیے سچائی کی بہت قدر و قیمت نہیں ہے۔مجھے اس بات پر اعتبار نہیں ہے کہ وہ ذہنی طور پر نااہل ہیں یا وہ نسیان کے مرض کے ابتدائی مراحل میں ہیں،میرے خیال سے وہ طبی طور پر صدر کے عہدے کے نااہل نہیں ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ہمارے صدر کو قابل احترام ہونا چاہیے اور ان اقدار کا حامل ہونا چاہیے جو ہمارے ملک کا خاصہ ہیں، اس میں سب سے اہم سچائی ہے اور یہ صدر اس پر پورا نہیں اترتا۔واضح رہے کہ یہ ان دونوں افراد کے درمیان پرانے جھگڑے میں نیا موڑ ہے جس میں جیمز کومی کی آنے والی خود نوشت 'اے ہائیر لایلٹی: ٹروتھ، لائیز اینڈ لیڈرشپ' (اعلی سطحی وفاداری: سچ، جھوٹ اور قیادت) کا بڑا کردار ہے۔

مزید : بین الاقوامی