وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی شاہ سلمان سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سعودی عرب کے شاہ سلمان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں سربراہوں کے درمیان ملاقات مشترکہ فوجی مشق ”گلف شیلڈ -ون“ کی اختتامی تقریب کے موقع پر ہوئی۔
اس سے قبل وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ فوجی مشق “گلف شیلڈ -ون” کی اختتامی تقریب میں شرکت کی جس میں
، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر اورپاکستان کے سفیر حشام بن صدیق بھی موجود تھے۔
”گلف شیلڈ-ون“ مشق میں چوبیس ممالک حصہ لے رہے ہیں ،جس میں پاکستان سمیت متحدہ عرب امارات،مصر ،ترکی ،امریکہ اور برطانیہ کے فوجی دستے شامل ہیں۔
مشقوں میں شامل دستوں نے زمینی لڑائی اور فضائی حملوں سمیت دوسری مشقوں کا مظاہرہ کیا۔
۔۔۔مشقوں کی اختتامی تقریب کی ویڈیو دیکھیں۔۔۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی مشترکہ فوجی مشق “گلف شیلڈ -ون” کی اختتامی تقریب میں شرکت ۔
— PTV News (@PTVNewsOfficial) April 16, 2018
وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، پاکستان کے سفیر حشام بن صدیق بھی تقریب میں موجود
“گلف شیلڈ-ون” مشق میں چوبیس ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ pic.twitter.com/VlhoMlIACI
خیال رہے وزیر اعظم ،آرمی چیف اور وزیر دفاع ان مشقوں میں شرکت کے لئے گزشتہ روز سعود ی عرب پہنچے تھے،اس موقع پران کا استقبال گورنردمام پرنس سعود بن نائف السعود نے کیا تھا۔