روہنگیا پناہ گزینوں کے پہلے کنبے کی بنگلہ دیش سے وطن واپسی ،کارڈ اورخوراک فراہم

روہنگیا پناہ گزینوں کے پہلے کنبے کی بنگلہ دیش سے وطن واپسی ،کارڈ اورخوراک ...
روہنگیا پناہ گزینوں کے پہلے کنبے کی بنگلہ دیش سے وطن واپسی ،کارڈ اورخوراک فراہم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ینگون(این این آئی)میانمار نے کہاہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کا پہلا کنبہ بنگلہ دیش سے ملک واپس آیا ہے جس کی باز آبادکاری کی گئی ہے۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمارحکومت کے ایک ترجمان نے کہاکہ 5 افراد پر مشتمل ایک خاندان ان کے باز آبادکاری والے کیمپ میں آیا ہے جسے شناختی کارڈ اور رسد پہنچائی گئی ۔اگر اس بات کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ وہاں شروع ہونے والے بحران کے بعد کسی پہلے کنبے کی واپسی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ وہ رخائن صوبے میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف اپنے فوجی آپریشن میں حق بہ جانب ہے۔ تاہم اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ میانمار روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے محفوظ نہیں ہے۔

مزید : بین الاقوامی