اس پولیس افسر نے اپنی بیوی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو ز سوشل میڈیا پر ڈال دیں اور پھر۔۔۔اس نے اپنی اہلیہ سے کیامانگا تو انکار کی صورت میں یہ انتہائی شرمناک اقدام اٹھایا ؟ انتہائی افسوسناک خبرآ گئی

اس پولیس افسر نے اپنی بیوی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو ز سوشل میڈیا پر ڈال دیں ...
اس پولیس افسر نے اپنی بیوی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو ز سوشل میڈیا پر ڈال دیں اور پھر۔۔۔اس نے اپنی اہلیہ سے کیامانگا تو انکار کی صورت میں یہ انتہائی شرمناک اقدام اٹھایا ؟ انتہائی افسوسناک خبرآ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایف آئی اے نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر اہلیہ کی ناریبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے اعلیٰ پولیس افسر کو انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایف آئی اے حکام کے مطابق پنجاب پولیس کے معطل ایس پی جنید ارشد نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر دوست کی مدد سے اہلیہ کا جعلی اکاو¿نٹ بنا کر اپنی اہلیہ کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر اس پر شیئر کر دیں۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق سابق پولیس افسر کی اہلیہ کی جانب سے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو اس حوالے سے درخواست دی گئی جس پر تحقیقات کے بعد ٹھوس شواہد کی بنیاد پر جنید ارشد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق عدالت سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ملزم جنید ارشد فرار ہو گیا تھا جسے انتہائی مطلوب اشہتاری قرار دے کر اس کی گرفتاری کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی مدد مانگ لی گئی ہے۔

مزید : جرم و انصاف