عرب سربراہ کانفرنس نے یمن سے متعلق عرب اتحاد اقدام کی حمایت کردی، عادل الجبیر

عرب سربراہ کانفرنس نے یمن سے متعلق عرب اتحاد اقدام کی حمایت کردی، عادل الجبیر
عرب سربراہ کانفرنس نے یمن سے متعلق عرب اتحاد اقدام کی حمایت کردی، عادل الجبیر

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرنے واضح کیا ہے کہ 29 ویں عرب سربراہ کانفرنس میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کیلئے عرب اتحاد کے اقدام کی قانونی حیثیت پر مہر تصدیق ثبت کردی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے اتوار کو عرب لیگ کے سیکریٹر ی جنرل ابو الغیط کے ساتھ منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ قطر کا مسئلہ عرب سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے پر جان بوجھ کر نہیں رکھا گیا۔ الجبیر نے کہا کہ امن کا قیام عربوں کا اسٹراٹیجک فیصلہ ہے۔

انہوں نے توجہ دلائی کہ فرانسیسی صدر نے عرب سربراہ کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں عرب دنیا کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ عرب قائدین نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی تجویز پر مستقبل میں ثقافتی عرب سربراہ کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ 2019ءکے دوران عرب اقتصادی سربراہ کانفرنس کا میزبان بیروت ہوگا۔ 

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...