ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سے متعلق بھارت کی زبان بول رہے ہیں: عمران خان

ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سے متعلق بھارت کی زبان بول رہے ہیں: عمران خان
ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سے متعلق بھارت کی زبان بول رہے ہیں: عمران خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے اور ٹرمپ پاکستان سے متعلق بھارت کی زبان بول رہے ہیں۔

روسی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ امریکہ کی چھوٹی سی امدادپاکستان کو بہت مہنگی پڑی اور امریکی جنگ میں شرکت پر پاکستان کو 70 ہزار جانوں کا نقصان اٹھانا پڑا، امریکی امداد ہمارے نقصانات کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی جنگ میں شرکت پر غیر ملکی کرکٹ ٹیموں نے پاکستان آنا چھوڑا، امریکہ پاکستان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے، ٹرمپ پاکستان سے متعلق بھارت کی زبان بول رہے ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ افغانستان کی تاریخ نہیں سمجھ پارہے ہیں، افغانستان کا مسئلہ فوجی طاقت سے حل کرنےکا فارمولا ہمیشہ ناکام رہا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے کیوں کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔پاک بھارت تعلقات پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی آئے گا، پاکستان بھارت کو تنازعات کے حل کے لیے مل کر بیٹھنا چاہیے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی کی پاکستان سے متعلق پالیسی انتہائی جارحانہ ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد