” نہ لڑکیوں سے فلرٹ کریں گے، نہ ان پر آوازیں کسیں گے بلکہ ....“ طلبہ کا ایسا عہدکہ جسے سن کر ہر کسی کی ہنسی چھوٹ جائے گی

” نہ لڑکیوں سے فلرٹ کریں گے، نہ ان پر آوازیں کسیں گے بلکہ ....“ طلبہ کا ایسا ...

کلاس ٹیچر نے طلبہ کو الوداعی طویل لیکچر دینے کے بعد کہا۔” آپ لوگ مجھ سے وعدہ کریں کہ عملی زندگی میں کبھی شراب اور سگریٹ نہیں پیئیں گے“

”سر ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہر گز نہیں پئیں گے۔“ لڑکوں نے ہاتھ اٹھا کر کہا۔

”لڑکیوں کا پیچھا نہیں کریں گے اور نہ انہیں چھیڑیں گے۔“

”سر ایسا ہی ہو گا.... آپ اطمینان رکھیں۔“

”لڑکیوں سے کبھی فلرٹ نہیں کریں گے۔“

”سر! بالکل نہیں کریں گے۔“

”ان پر آوازیں نہیں کسیں گے۔“

”سر! بالکل نہیں کسیں گے۔“

”اچھا! آخری بات یہ ہے کہ اپنے وطن پر اپنی زندگی قربان کر دیں گے۔“

”کر دیں گے سر.... بالکل کر دیں گے، آخر ایسی زندگی کا اور کرنا بھی کیا ہے؟“

لڑکوں نے فرمانبرداری سے کہا۔

(ظفر جاوید۔۔۔۔ اٹلی )

مزید : لافٹر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...