یکم شعبان بدھ18اپریل کوہوگی:مفتی منیب الرحمان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)روئت ہلال کمیٹی کے چیرمین مفتی منیب الرحمان کے مطابق آج شعبا ن کا چاند نظر نہیں آیا, یکم شعبان المعظم بدھ 18اپریل کو ہو گی جبکہ شب برات یکم مئی کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق روئت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا جس میں شعبان المعظم کے چاند نظرآنے یاآنے کے حوالے سے شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں موصول شہادتوں کے بعد اس بات کا اعلان کیا گیا کہ کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی بھی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ یکم شعبان المعظم 1439ھ18اپریل بروز بدھ کو ہوگی جبکہ شب برات یکم مئی بروز منگل اوربدھ کی درمیانی شب ہوگی۔