دنیا کا وہ واحد ملک جہاں طلاق دینا غیر قانونی ہے، یہ کون سا ملک ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

دنیا کا وہ واحد ملک جہاں طلاق دینا غیر قانونی ہے، یہ کون سا ملک ہے؟ جواب آپ کے ...
دنیا کا وہ واحد ملک جہاں طلاق دینا غیر قانونی ہے، یہ کون سا ملک ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منیلا(نیوز ڈیسک) ساری دنیا میں شادیاں بھی ہوتی ہیں اور طلاقیں بھی، سوائے ایک ملک کے۔ یہ انوکھا ملک فلپائن ہے جہاں شادی تو ہوتی ہے لیکن طلاق کی اجازت نہیں۔ لاکھوں کی تعداد میں ناجائز بچوں اور جنسی سیاحت کے حوالے سے دنیا میں بدنام فلپائن دنیا کا وہ آخری ملک ہے جہاں طلاق دینا غیر قانونی فعل ہے۔ دراصل یہ دنیا کا واحد ملک ہے جس نے طلاق کو ممنوع قرار دینے والے عیسائی مذہبی اصول کو اب تک قانون کا درجہ دے رکھا ہے۔ حال ہی میں پہلی بار فلپائنی مقننہ کے سامنے ایک بل پیش کیاگیا ہے جس کا مقصد طلاق کے حق کو قانونی قرار دینا ہے لیکن اس کی منظوری کی کوئی امید نہیں ہے۔
چند دہائیاں قبل تک یورپ میں بہت سے ایسے ممالک تھے جہاں طلاق دینا غیر قانونی فعل سمجھا جاتا تھا لیکن آہستہ آہستہ یہ صورتحال تبدیل ہوتی چلی گئی۔ اس ضمن میں سب سے پہلی تبدیلی 1970ء میں اٹلی میں آئی جہاں طلاق سے متعلق قانون منظور کیا گیا۔ اس کے بعد 1977ء میں برازیل میں، 1981ء میں سپین میں، 1987ء میں ارجنٹینا میں، 1997ء میں آئرلینڈ اور 2004ء میں چلی میں بھی طلاق کو قانونی حق قرار دے دیا گیا۔ اب فلپائن وہ آخری ملک ہے جہاں طلاق ابھی تک غیر قانونی ہے۔ ا گرچہ 2011ء میں اس صورتحال کو بدلنے کے لئے ایک ریفرنڈم بھی منعقد کروایا گیا لیکن اس ریفرنڈم میں بھی طلاق کو قانونی قرار دینے کے حق میں مناسب حمایت دستیاب نہ ہوسکی اور فی الحال صورتحال جوں کی توں ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -