ایران فرقہ واریت پھیلانے اور قبضے کے لئے کوشاں ہے: سعودی عرب 

ایران فرقہ واریت پھیلانے اور قبضے کے لئے کوشاں ہے: سعودی عرب 
ایران فرقہ واریت پھیلانے اور قبضے کے لئے کوشاں ہے: سعودی عرب 

ریاض(آن لائن)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایران ایک مافیا ہے جو خطے میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکا کر عرب ملکوں پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عادل الجبیر کا کہناتھا کہ ایران خطے میں قبضے ا ور توسیع پسندی کے لیے فرقہ واریت کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے جبکہ عرب سربراہ کانفرنس میں حوثی دہشت گردوں کے سعودی عرب پر حملوں کی کھل کر مذمت کی گئی ہے۔الجبیر نے بتایا کہ عرب سربراہ اجلاس میں عرب اقوام کی سلامتی کے لیے ٹھوس لائحہ عمل اور حکمت عملی وضع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...