سعودی عرب میں پہلا روزہ کس دن اور کس تاریخ کو ہو گا ؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کر دی

سعودی عرب میں پہلا روزہ کس دن اور کس تاریخ کو ہو گا ؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی ...
سعودی عرب میں پہلا روزہ کس دن اور کس تاریخ کو ہو گا ؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کر دی

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان لمبارک کے استقبال کی تیاریاں کئی ماہ پہلے ہی شروع ہو جاتیں ہیں اور سب کو رمضان المبارک کا انتظار رہتاہے ، ہر سال کی طرح اس بار بھی سعودی ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک کی آمد کے متعلق پیشگوئی کر دی ہے۔

نجی ٹی وی نیونیوز کے مطابق سعودی ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعرات 17 مئی کو ہوگا، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ شعبان 30 دن کا ہوگا۔

ڈاکٹر خالد الزعاق کا مزید کہناہے کہ چاند کا مطالعہ یہی بتا رہا ہے کہ رمضان المبارک کا پہلا روزہ 17 مئی کو ہو گا۔ انہوں نے ٹوئٹر کے اپنے اکاونٹ پر تحریر کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ شعبان کا مہینہ منگل سے شروع ہوگا اور یہ 30 دن کا ہوگا۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...