قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میرٹ پرہوئی،میراکسی کھلاڑی سے ذاتی اختلاف نہیں ہے: انضمام الحق 

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میرٹ پرہوئی،میراکسی کھلاڑی سے ذاتی اختلاف نہیں ہے: ...
قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میرٹ پرہوئی،میراکسی کھلاڑی سے ذاتی اختلاف نہیں ہے: انضمام الحق 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ ٹیم کی سلیکشن میرٹ پر ہوئی ہے جبکہ میراکسی کھلاڑی سے ذاتی اختلاف نہیں ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انضمام الحق کا کہناتھا کہ امام الحق کانام میرے چیف سلیکٹربننے سے قبل بھی لیاجارہاتھاجبکہ ٹیم کے کوچزاورسلیکٹرزنے بھی امام الحق کے حق میں ووٹ دیا۔انہوں نے کہاکہ فواداچھاکھلاڑی ہے مگرگزشتہ3سال سے دیگر کھلاڑی ٹاپ پرفارمرہیں اورمیراکسی کھلاڑی سے ذاتی اختلاف نہیں ہے ۔

مزید : کھیل