کیمیائی حملوں کی تحقیقات کے لیے عالمی ٹیم دمشق موجود،دوما روانہ نہ ہوسکی

کیمیائی حملوں کی تحقیقات کے لیے عالمی ٹیم دمشق موجود،دوما روانہ نہ ہوسکی
کیمیائی حملوں کی تحقیقات کے لیے عالمی ٹیم دمشق موجود،دوما روانہ نہ ہوسکی

دمشق(این این آئی) شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی خود مختار تنظیم او پی ڈبلیو سی کے نمائندے ملک کے دارالحکومت شام میں موجود ہیں اور وہ دوما میں ہونے والی مبینہ کیمیائی حملوں کی تحقیق کریں گے۔توقع تھی کہ تحقیق کار ہفتے یا اتوار کو دوما روانہ ہوں گے لیکن اس بارے میں ابھی تک کوئی مزید معلومات نہیں آئیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی خود مختار تنظیم او پی ڈبلیو سی کے نمائندے ملک کے دارالحکومت شام میں موجود ہیں اور وہ دوما میں ہونے والی مبینہ کیمیائی حملوں کی تحقیق کریں گے ،تاہم تفتیش کاروں کی تنظیم او پی ڈبلیو سی نہ یہ طے کرے گی اور نہ ہی اس بارے میں کوئی اعلان کرے گی کہ مبینہ کیمیائی حملے کس نے کیے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...