شوہر ملازمت کے بعد شام کو گھر پہنچا تو دروازہ بجاتا رہا لیکن بیوی نے نہیں کھولا اور جب دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو ا تو اپنی اہلیہ کو ایسی حالت میں دیکھ لیا کہ پوری دنیا ہی الٹ گئی ، خودکشی کر لی

شوہر ملازمت کے بعد شام کو گھر پہنچا تو دروازہ بجاتا رہا لیکن بیوی نے نہیں ...
شوہر ملازمت کے بعد شام کو گھر پہنچا تو دروازہ بجاتا رہا لیکن بیوی نے نہیں کھولا اور جب دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو ا تو اپنی اہلیہ کو ایسی حالت میں دیکھ لیا کہ پوری دنیا ہی الٹ گئی ، خودکشی کر لی

بھوپال (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت میں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی خواتین انصاف کیلئے در بدر بھٹکنے پر مجبور ہیں اور کئی خواتین اس غم سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کرنے پر مجبور ہو جاتی ہیں لیکن انہیں انصاف فراہم نہیں کیا جاتا ایسا ہی کچھ بھارتی صوبے مادھیا پردیش کے شہر بھوپال میں ہوا جہاں پانچ سالہ بیٹی کی ماں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد خود کشی کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جوڑے نے 2011 میں شادی کی اور ان کی ایک پانچ سالہ بیٹی بھی ہے تاہم بیوی کے جانے کا غم شوہر سے برداشت نہیں ہوا اور اس نے بھی اس واقعے کے دو دن بعد اپنی جان لے لی جس کے باعث پورا علاقہ غم میں ڈوب گیاہے ، یہ واقعہ بھارت کے علاقے چولہ مندر کے قریب پیش آیا تاہم پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

پولیس کا کہناہے کہ 30 سالہ خاتون اپنی بیٹی اور شوہر کے ساتھ ایک کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھی جبکہ اس کا شوہر ایک موبائل کی خریدو فروخت کرنے والی دکان پر ملازمت کرتا تھا اور جس وقت وہ اپنی ڈیوٹی کے بعد گھر پہنچا تو اس نے دروازہ کھٹکٹایا لیکن اندر سے کسی نے بھی دروازہ نہیں کھولا تو اس نے قریب ہی رہنے والے اپنے بھائی کو بلایا جس کے بعد دونوں نے مل کر دروازہ توڑا اور اندر داخل ہوئے تو بیوی کی لاش کو چھت سے لٹکتا ہوا پایا ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...