پارٹی قیادت کے حکم پر قتل اور بھتہ خوری کی، رئیس مما کا عدالت میں اعتراف

پارٹی قیادت کے حکم پر قتل اور بھتہ خوری کی، رئیس مما کا عدالت میں اعتراف
پارٹی قیادت کے حکم پر قتل اور بھتہ خوری کی، رئیس مما کا عدالت میں اعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیوایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر رئیس مما کو کراچی کی عدالت میں پیش کردیا گیا، ملزم نے دفعہ164 کے تحت اعترافی بیان ریکارڈ کراتے ہوئے قتل و غارت سمیت اہم انکشافات کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کا سابق سیکٹر انچارج اور سنگین جرائم میں ملوث ملزم رئیس مما نے عدالت کے سامنے ایک سیاسی جماعت کی قیادت کے حکم پر ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرلیا،ملزم نے سکیورٹی اہلکاروں کو بھی نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے۔ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے الزامات میں گرفتار ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج رئیس مما کو نبی بخش پولیس نے سخت سکیورٹی میں سیشن کورٹ کراچی میں پیش کردیا۔
رئیس مما نے بھتہ خوری اور غیرقانونی اسلحے کی لین دین کا بھی اعتراف کیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی نشاندہی پر گزشتہ دنوں عیدگاہ کے علاقے سے ہتھیاروں کی بڑی کھیپ بھی برآمد کی گئی ہے۔