آئندہ مالی سال کے لیے قومی ترقیاتی بجٹ 2 ہزار ارب سے زائد کا ہو گا: احسن اقبال

آئندہ مالی سال کے لیے قومی ترقیاتی بجٹ 2 ہزار ارب سے زائد کا ہو گا: احسن اقبال
آئندہ مالی سال کے لیے قومی ترقیاتی بجٹ 2 ہزار ارب سے زائد کا ہو گا: احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا مجموعی قومی ترقیاتی بجٹ 2 ہزار ارب روپے سے زائد ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ کی سفارشات کی منظوری کے لیے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اسلام آباد میں پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا سالانہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں طے پایا کہ آئندہ مالی سال میں توانائی ، انفرا اسٹرکچر اور ہیومن ریسورس کے شعبوں کی ترقی سمیت اعلیٰ تعلیم کے فروغ، ترقیاتی بجٹ کی ترجیحات ہوں گی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ وزارت خزانہ نے وفاقی شعبوں کے لیے ترقیاتی بجٹ 750 ارب روپے تجویز کیا تھا تاہم قومی اقتصادی کونسل کو یہ بجٹ ایک ہزار ارب روپے تک بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے ۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ صوبوں سمیت مجموعی ترقیاتی بجٹ 2 ہزار ارب روپے سے زیادہ ہو گا۔احسن اقبال نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے لیے اقتصادی ترقی کا ہدف 6.2 فیصد رکھنے کی سفارش ہے جس میں مرحلہ وار اضافہ کریں گے اور 2023 تک اقتصادی ترقی کی شرح کو 7 فیصد سے اوپر لے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے لیے اقتصادی ترقی میں زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 3.8 فیصد، صنعتوں کی ترقی کا ہدف 7.6 فیصد، بڑی صنعتوں کی ترقی کا ہدف 8 فیصد اور خدمات کے شعبوں کی ترقی کا ہدف 6.5 فیصد مقرر کرنے کے لیے قومی اقتصادی کونسل کو سفارش کی گئی ہے۔