پاکستان کے بڑے شہر میں معمولی خواہش پوری نہ کرنے پر شوہر نے اپنی ہی بیوی کو قتل کر دیا ، وجہ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

پاکستان کے بڑے شہر میں معمولی خواہش پوری نہ کرنے پر شوہر نے اپنی ہی بیوی کو ...
پاکستان کے بڑے شہر میں معمولی خواہش پوری نہ کرنے پر شوہر نے اپنی ہی بیوی کو قتل کر دیا ، وجہ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبہ سندھ کے ضلع سجاول میں شوہر نے اپنی 50 سالہ بیوی کو مبینہ طور پر رات کا کھانا وقت پر نہ بنانے پر کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق کوری جتوئی کو ان کے شوہر یار محمد جتوئی نے گاو¿ں ب±دھو خان جتوئی میں قتل کیا،ملزم نے بعد ازاں پولیس کو گرفتاری دے دی اور اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔پولیس کا کہناہے کہ رات کا کھانا وقت پر تیار نہ کرنے پر ملزم نے طیش میں آکر اپنی بیوی پر حملہ کیا، جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگئی۔

ملزم یار محمد جتوئی کے خلاف مقتولہ کے بھائی صاحب ڈینو کی مدعیت میں پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزید : قومی /جرم و انصاف

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...