فاروق ستاربانی ایم کیوایم سے بڑے لیڈ رنہیں ہیں:مصطفیٰ کمال

فاروق ستاربانی ایم کیوایم سے بڑے لیڈ رنہیں ہیں:مصطفیٰ کمال
فاروق ستاربانی ایم کیوایم سے بڑے لیڈ رنہیں ہیں:مصطفیٰ کمال

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ہم پرڈرائی کلین کاالزام لگانےوالے ا یک ہی رات میں ڈرائی کلین ہوکرآگئے،فاروق ستاربانی ایم کیوایم سے بڑے لیڈ رنہیں ہیں۔

نجی چینل”جیونیوز“کے پروگرام م”آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کبھی فاروق ستارسے ا یم کیوایم میں شمولیت سے متعلق بات نہیں ہوئی،ہم جس جماعت میں جائیں گے وہاں ہماری ہی چلے گی،میں اورانیس قائمخانی ایم کیوایم کوسوٹ نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے قبل انہو ں نے ا نیس بھائی سے ملاقات کی خواہش کی جو ایک متفقہ مقام پرہوئی،جس میںانیس بھائی نے کہاکہ آپکے کیخلاف فیصلہ آیاتواپنی سیاست کیجئے گا،انیس قائم خانی نے فا روق ستارسے کہاکہ آپکے خلاف فیصلہ آیاتوآپ کوعزت دینگے۔سربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا کہ جب ہم بانی کےخلاف کھڑے ہو گئے توفاروق ستارچیزہی کیاہیں،فاروق ستار10دکانیں دیکھ کرسوداکرنےوالے ا ٓدمی ہیں،ہم مہاجر قوم کے حقوق کےلیے جدوجہدکرناچاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس پی میں دیگرجماعتوں سے بھی رہنمااورکارکن شامل ہورہے ہیں،تحریک انصاف کے4ایم پی ایزتھے،ایک ہمارے پا س آگیا۔مصطفی کمال کہتے ہیں کہ لوگ غیرمشروط طورپرپارٹی میں شمولیت اختیارکررہے ہیں،رہ نما پیشگی شرائط کے سا تھ ہمارے پا س نہیں آرہے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...