وفاقی وزیر فیصل واڈا نے اپنے ایک اہم بیان کی تصحیح کردی

وفاقی وزیر فیصل واڈا نے اپنے ایک اہم بیان کی تصحیح کردی
وفاقی وزیر فیصل واڈا نے اپنے ایک اہم بیان کی تصحیح کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہاہے کہ ڈیم فنڈزسے متعلق میرے بیان کوتوڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ، شہباز شریف کے داماد کے فرنٹ مین سے ایک ارب کی جائیداد کی ریکوری ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے کہ وہ کسی کوبھی لگائیں یا نہ لگائیں لیکن اسد عمر کوہٹانے کے معاملے کی تردید ہوچکی ہے، کابینہ میں کوئی رد وبدل نہیں ہورہا ۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی والدہ ہماری بھی والدہ ہیں، خواتین کواس لئے بلایا جارہا ہے کہ ان کے اکاﺅنٹس میں ٹی ٹی آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم فنڈزسے متعلق میرے بیان کوتوڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ، شہباز شریف کے داماد کے فرنٹ مین سے ایک ارب کی جائیداد کی ریکوری ہوئی ہے ۔

مزید : قومی