مذاکرات کامیاب ، ہزارہ برادری نے 4روز بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

مذاکرات کامیاب ، ہزارہ برادری نے 4روز بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا
مذاکرات کامیاب ، ہزارہ برادری نے 4روز بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

  



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وزیر مملکت برائے شہر یار آفریدی سے مذاکرات کی کامیابی کے بعد ہزارہ برادری نے چار روز بعد دھرنا ختم کرنے کااعلان کردیا ۔

جیونیوز کے مطابق بلوچستان میں ہزارہ برادری نے چار روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیاہے ،دھرنا وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے مذاکرات کی کامیابی کے بعد ختم کیا گیا ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ دھرنا ختم کرنے پر ہزارہ برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ بلوچستان میں امن کیلئے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...