پشاور ، ایک گھر میں موجود6دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ایمر جنسی نافد

پشاور ، ایک گھر میں موجود6دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ...
پشاور ، ایک گھر میں موجود6دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ایمر جنسی نافد

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایک گھر میں دہشتگردوں کی موجود گی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ، پولیس کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش پر دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی۔

جیونیوز کے مطابق وزیر اطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نے بتایا ہے کہ حیات آبا د کے ایک گھر میں چھ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز آپریشن کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش پر دہشت گردوں نے فائر نگ شروع کردی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے گھر پر تین راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔ آخری اطلاع تک سیکورٹی فورسز دہشتگردوں پر قابو پانے کی لئے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر حیات آبا د میڈیکل کمپلیکس میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے ۔

مزید : قومی