ہائیکورٹ کے مستعفی جج کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

ہائیکورٹ کے مستعفی جج کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مستعفی جج محمد فرخ عرفان خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں یہ درخواست وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفر اللہ خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ مستعفی جج جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف جسٹس پاکستان اور دیگر ججوں کے خلاف توہین آمیز رویہ اختیار کیا،مستعفی جسٹس فرخ عرفان کا یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 204 کی سنگین خلاف ورزی ہے،فرخ عرفان خان کا نام پانامالیکس میں شامل ہے، اس معاملے پر نیب کی جانب سے تحقیقات ہونا ضروری ہیں،استعفیٰ دینے سے پانامالیکس کے الزامات ختم نہیں ہوئے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ مستعفی جج جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے عدالتی نظام کو بے توقیر کرنے کی کوشش کی، استدعا ہے کہ مستعفی جج جسٹس فرخ عرفان خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
مستعفی جج

مزید :

صفحہ آخر -