جیلوں میں جرمانوں ،دیت کی عدم ادائیگی قیدیوں کی رہائی کیلئے دائر درخواست پر آئی جی جیل خانہ جات کا جواب داخل
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ میں جیلوں میں جرمانوں اور دیت کی عدم ادائیگی کی وجہ سے قید ملزمان کی رہائی کے لئے دائر درخواست پر آئی جی جیل خانہ جات نے جواب داخل کرا دیا ہے ،عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو دلائل کے لئے طلب کر لیا ہے۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ،گزشتہ روز سماعت شروع ہوئی تو آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے جواب داخل کرویاگیاجس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں 81 ملزمان جرمانوں اور دیت کی رقم کی عدم ادائیگی کی وجہ سے جیلوں میں قید ہیں،ایسے ملزمان کی رہائی کے لئے کوششیں جاری ہیں ،مخیر حضرات اور این جی اوز سے ایسے ملزموں کے لئے چندے کی اپیل بھی کی گئی ہے ،آئی جی پنجاب جیل خانہ جات نے مزید کہا کہ 2011 ء سے اب تک دیت اور جرمانہ ادا نہ کر سکنے والے 3588 ملزموں کو رہا کیا گیا ہے ،ان ملزمان کا جرمانہ اور دیت کی مد میں سوا 27 کروڑ حکومت ، مخیر حضرات اور این جی اوز نے ادا کئے ہیں۔
جواب داخل