احمدا اویس کا ہائیکورٹ کارروائی کیخلاف متعلقہ فورم سے رجوع کا اعلان

احمدا اویس کا ہائیکورٹ کارروائی کیخلاف متعلقہ فورم سے رجوع کا اعلان

لاہور(نامہ نگار خصوصی)مستعفی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے عدالت عالیہ کے فل بنچ کی کارروائی کے خلاف متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق کے لئے لڑتا رہوں گا، غلط طریقے سے جھکانے والی کسی طاقت کے سامنے نہیں جھکوں گا ،لاہور ہائیکورٹ بار میں اپنے استقبال کے لئے اکھٹے ہونے والے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے مستعفی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا کہ قانونی ٹیم سے مشاورت جاری ہے اور جلد متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے گا،متعلقہ فل بنچ کے ارکان وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو میرے خلاف دباؤ میں لائے ،میں نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی،اصولوں پرکوئی سمجھوتہ کیا ہے اورنہ کروں گا،اپنی مرضی اور خواہش سے یہ عہدہ نہیں لیا تھا مگر استعفیٰ اصول کی بنیاد پر دیا،وکلاء کا ممنون ہوں انہوں نے سچائی کا ساتھ دیا، میں ہمیشہ قانون کی بالادستی اور حق کے لئے لڑتارہوں گا۔ یادرہے کہ 11اپریل کو سانحہ ماڈل ٹاؤن نئی جے آئی ٹی کیس اوراحمد اویس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری اور وزیرقانون

پنجاب کو فوری نوٹس پر طلب کیا تھا ،جس کے بعد احمد اویس نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیاتھا۔انہوں نے عدالت سے معافی مانگنے سے بھی انکارکردیاتھا۔

مزید : صفحہ آخر