ہڑتال کی کال،عدالتی بائیکاٹ نہ کرنے پر 2وکلاء کے لائسنس معطل

ہڑتال کی کال،عدالتی بائیکاٹ نہ کرنے پر 2وکلاء کے لائسنس معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)پاکستان بارکونسل اور چاروں صوبائی بارکونسلوں کی طرف سے ہڑتال کی کال کے باوجودعدالتوں کا بائیکاٹ نہ کرنے پر پنجاب بارکونسل نے 2 وکلاء کے لائسنس معطل کردیئے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی عدالتی پالیسی میں ترامیم کے خلاف مذکورہ بارکونسلوں نے ہڑتال کی کال دے رکھی تھی ،سیکرٹری پنجاب بار کونسل کے مطابق وکلاء کی ہڑتال کے دوران عدالتوں میں پیش ہونے پر لالیاں بارایسوسی ایشن کے 2 وکلاء ذوالفقارگوندل اور افضل سیال کے لائسنس معطل کر دئیے گئے ہیں، ان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب بارکونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ہڑتال کی کال کے باوجود وکلاء کے عدالتوں میں پیش ہونے پر برہمی کا اظہار کیاہے۔
لائسنس معطل

مزید :

صفحہ آخر -