شیخ رشید،سی ای او ریلوے ،دیگر متعلقہ حکام کو توہین عدالت کے نوٹس

شیخ رشید،سی ای او ریلوے ،دیگر متعلقہ حکام کو توہین عدالت کے نوٹس

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد امیر بھٹی نے وزیرریلوے شیخ رشیداور چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز سمیت دیگرمتعلقہ حکام کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اپریل تک جواب طلب کرلیاہے۔درخواست گزار طاہر پرویز کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ درخواست گزارکا جنرل مینیجر لیگل ریلوے کا کنٹریکٹ 6 جون کو ختم ہونا تھا ،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے خلاف قانون 15 ستمبر 2018 ء کو کنٹریکٹ ختم کردیا ، عدالت نے 27 مارچ کو وزیر ریلوے کا کنٹریکٹ ختم کرنے کا آرڈر معطل کیا تھا جبکہ چیف ایگزیکٹو ریلوے ودیگر حکام عدالتی حکم امتناعی ماننے سے انکاری ، درخواست گزار کو فرائض کی انجام دہی سے روکنا توہین عدالت ہے ،وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت متعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

توہین عدالت

مزید : صفحہ آخر


loading...