پراونشل جسٹس کمیٹی کا اجلاس، عدالتوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے احکامات جاری

پراونشل جسٹس کمیٹی کا اجلاس، عدالتوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے احکامات ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان کی سربراہی میں پراونشل جسٹس کمیٹی کا اجلاس لاہورہائی کورٹ کی ججز لائبریری میں منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر کی عدالتوں کی کارگردگی کو بہتر بنانے کے لئے احکامات جاری کئے گئے ۔اجلاس میں صوبے کے عدالتی نظام میں بہتری کے معاملات پر غور اورصوبائی نظام عدل میں اصلاحات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صوبائی سیکرٹریز داخلہ ، قانون اور پراسیکیوشن نے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹس ، آئی جی پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات اور ڈی جی انٹی کرپشن کی جانب سے کارکردگی رپورٹس پیشِ کی گئیں، ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی جانب سے بھی رپورٹس پیش کی گئیں ،چیف جسٹس نے شرکاء کو جلد انصاف کی فراہمی کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

جسٹس کمیٹی اجلاس

مزید : صفحہ آخر