مہنگائی کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں، سعید غنی
اسلام آباد( آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں ، چھ ماہ کے دوران ہی حکومت غیر مقبول ہوچکی ہے۔ ہر مرض کا علاج بتانے والے اسد عمر بھی بے نقاب ہوگئے ہیں ۔ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں عوام کو ریلیف دیا تھا اور سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی تھیں ۔ افتخار چوہدری نے ہماری حکومت کو چلنے نہیں دیا ، موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے کچھ نہیں کیا، مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے کہ عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں ۔ چھ ماہ میں حکومت غیر مقبول ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں بہت چیلجز تھے ، دہشت گردی کا مسئلہ تھا موجودہ حکومت کو چیلنج نہیں پھر بھی ناکام ہوچکی ہے ۔ اسد عمر تو ہر مرض کا علاج بتاتے تھے وہ بھی بے نقاب ہوگئے ہیں۔
سعید غنی