ایل این جی کیس، مفتاح اسماعیل کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی
اسلام آباد (این این آئی)ایل این جی کیس میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی عبوری ضمانت کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ (آج) منگل کو سماعت کرے گا۔مفتاح اسماعیل نے ایل این جی کوٹہ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ ایل این جی کوٹہ کیس کے حتمی فیصلے تک عبوری ضمانت دی جائے ۔
مفتاح اسماعیل