وزیر اعلیٰ پنجاب کی ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں میڈلز جیتنے پر پاکستانی پہلوانوں کو مبارکباد

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں میڈلز جیتنے پر پاکستانی ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے پر ریسلررحمان رضا، ریسلر سلمان عقیل اور ریسلر عاصم قیوم کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ریسلرز کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی پر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن مبارکباد کی مستحق ہے اور برازیل میں منعقدہ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ریسلرز نے تاریخ رقم کی ہے۔ پاکستانی ریسلرز نے میڈلز جیت کر سبز ہلالی پرچم بلند کیا ہے اورشاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...