نورمجید اور سارا ترین کو بیرون ملک سفرکی اجازت نہ ملنے پرڈی جی داخلہ طلب

نورمجید اور سارا ترین کو بیرون ملک سفرکی اجازت نہ ملنے پرڈی جی داخلہ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکانٹس کیس میں نورنمر مجید اور سارا ترین مجید کو بیرون ملک سفرکی اجازت نہ دینے پر وزارت داخلہ کے ایڈیشنل ڈی جی کو 17اپریل کو طلب کر لیا ۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کیاکوئی سیاسی پریشر ہے کہ 30 دن گزر نے کے باوجود نام ای سی ایل سے کیوں نہیں نکالے گئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے جعلی بینک اکانٹس کیس میں نورنمر مجید اور سارا ترین مجید کی جانب سے بیرون ملک سفر سے روکے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں تاہم پی این آئی ایل پروویژنل نیشنل آئی ڈینٹی فکیشن لسٹ میں رکھ کر بیرون ملک سفر سے روکا جا رہا ہے۔عدالت نے وزارت داخلہ حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے کام نہیں کرنا۔کیا آپکا کام بھی عدالتوں نے ہی کرنا ہے۔
جعلی اکاؤنٹس کیش

مزید :

صفحہ آخر -