نیب نے سیاست میں حصہ لیا تو بھرپور مخالفت کریں گے، محمد زبیر

نیب نے سیاست میں حصہ لیا تو بھرپور مخالفت کریں گے، محمد زبیر

اسلام آباد( آن لائن )مسلم لیگ ن کے راہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ نیب نے سیاست میں حصہ لیا تو بھرپور مخالفت کی جائیگی، وزیر اعظم احتجاج کرنے پر کنٹینر دینے کی بات کرتے ہیں اور اعجاز شاہ کہتے ہیں چھترول ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ نیب کے سیاست مین آنے کی بھرپور مخالفت کریں گے ان کا کہنا تھا کہ 9ماہ تک حکومت کو گرانھے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے تاہم احتجاج کی جب بات ہوتی ہے تو وزیر اعظم کنٹینر دینے کی بات کرتے ہیں مگر اعجاز شاہ کہتے ہیں کہ چھترول ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے اپنے ملازمین کے نام پر اکاؤنٹ کھلوائے ۔ خیبر پختونخواہ میں کرپشن کے کئی مقدمات سامنے آئے ہیں مگر ان کیلئے قانون اور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے حکومت کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ ملک کو کیسے آگے لے کر جائے۔

محمد زبیر

B

مزید : صفحہ آخر