جمہو ر ی کہلا نے والے کٹھ پتلیو ں کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ،چانڈیو

جمہو ر ی کہلا نے والے کٹھ پتلیو ں کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ،چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی( آن لا ئن )پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر مو لا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عوام کو دھمکیا ں دینے والے آمر وں کا انجام یاد کریں۔ جمہو ر ی کہلا نے والے کٹھ پتلیو ں کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے ۔پیر کے روز اپنے ایک بیان میں سینیٹر مو لا بخش چانڈیو نے کہا کہ انتشار حکومتی ایو انو ں میں داخل ہو چکا ہے۔عوام کو چھترول کی دھمکیا ں دی جارہی ہے۔وزیر اعظم عمرا ن خان اپو زیشن اور وزرا عوام کو دھمکا رہے ہیں۔ عوام کی چھترول کا خواب حکمرا نو ں کیلئے ڈراؤنا ثابت ہو گا۔ عوام کو دھمکیا ں دینے والے آمروں کا دور حکومت یا د کر یں ان کا انجام کیا ہو ا تھایہ آمرانہ لب و لجہ حکومت کو کہیں کا نہیں چھو ڑے گا۔ عمرا ن خان انتقام کے جس اندھے گھو ڑے پر سوار ہیںیہ انہیں کھا ئی میں گرائے گا ۔ حکو مت نے 8ما ہ میں جتنی مہنگائی کی ہے سابقہ حکومتوں کے 5سالہ دور اقتدار میں نہیں ہو ئی تھی۔حکومت یو میہ 6ارب ڈالر کا قرض لے رہی ہے جو کہ ملکی سطح کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔حکومت میں آنے سے قبل عمران خان نے کہا تھا کہ قرض نہیں لوں گا مگر اب کشکو ل اٹھا ئے ملک ملک بھیک ما نگ رہے ہیں ۔
مو لا بخش چانڈیو

مزید :

صفحہ آخر -