وفاقی وزراء کے بیانات عمران خان کی حکومت کو لے ڈوبیں گے،قمر زمان کائرہ

وفاقی وزراء کے بیانات عمران خان کی حکومت کو لے ڈوبیں گے،قمر زمان کائرہ

لاہور(این این آئی) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزراء کے بیانات سے لگتا ہے کچھ ادارے حکومت سے تعاون نہیں کر رہے۔ حکمران کھل کر بتائیں انہیں کن اداروں کا تعاون درکار ہے،مخالفین کی آواز دبانے کیلئے اب کرپشن کارڈ نہیں چلے گا کیونکہ کرپشن کارڈ کافی عرصے سے استعمال ہوتا آرہا ہے اور لگتا ہے اب یہ کرپشن کارڈ ایکسپائر ہونے والا ہے۔قمر زمان کائرہ نے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعجاز شاہ کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اعجاز شاہ نے اپنی ’’پارلیمانی مہارت ‘‘اوراصلیت دکھا دی،وزیر موصوف کی شخصیت اور کارناموں سے پورا ملک واقف ہے،نااہل حکمران اب عوام کو چھترول کی دھمکیاں دے رہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب مہنگائی کے مارے عوام ان حکمرانوں کی خود چھترول کریں گے۔قمر زمان کائرہ نے کہاکہ اعجاز شاہ آئی بی کے سربراہ کے خول سے باہر نکلیں،ایک وزیر کہتا ہے ایک روٹی کھائیں، دوسرا کہتا ہے عوام کی چیخیں نکالیں گے، تیسرا عوام کو چھترول کی دھمکیاں دے رہاہے۔عمران کی ڈوبتی کشتی کیلئے ایسے لوگ آخری تنکا ثابت ہوں گے۔

قمر زمان کائرہ

مزید : صفحہ آخر