دشمن کے پاکستان مخالف عزائم کو خاک میں ملادینگے ، شہریار آفریدی

دشمن کے پاکستان مخالف عزائم کو خاک میں ملادینگے ، شہریار آفریدی

کوئٹہ (آئی این پی ) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہاہے دشمن چاہتے ہیں کسی طرح پاکستان کو بلیک لسٹ کرا دیں، اپنے عزم کی بدولت ملک پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے، مختلف بنیادوں پر ہمیں لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم دشمن کی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔گزشتہ روزکوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ہزار گنجی واقعہ پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا اورکہا میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے واقعہ کی تعزیت کرنے آیا ہوں، وزیر اعظم کا عزم ہے بلوچستان کی محرومیاں دور ہوں، دشمن پاکستان کو توڑنا کے مزموم عزائم رکھتے ہیں مگرہم اپنے عزم کی بدولت ملک پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے، ایف اے ٹی ایف کو تمام ضروری معلومات فراہم کر دی ہیں،دشمن پاکستان کو ہر سطح پر نقصان پہنچانا چاہتا ہے اسی لئے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ،کوئی ہماری نیت پر شک نہ کرے، ہم ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، ہمیں کسی کا خوف اور نہ ہی ہمیں کسی کے اشارے پر چلنا ہے۔

مزید : صفحہ آخر