جیلیں پہلے بھی دیکھ چکے ، چھترول کی دھمکیاں دیکر نہ ڈرایاجائے ، شیری رحمن

جیلیں پہلے بھی دیکھ چکے ، چھترول کی دھمکیاں دیکر نہ ڈرایاجائے ، شیری رحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہم جیلیں پہلے بھی دیکھ چکے ہیں۔چھترول کی دھمکیاں دیکر نہ ڈرایاجائے۔دورہ امریکہ کے دوران وزیر خزانہ کی امریکی ہم منصب سے ملاقات نہ ہوناباعث تشویش ہے۔صدارتی نظام کے شوشے چھوڑنے والے 1971کو بھی یاد رکھیں۔پیر کویہاں پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی نائب صدر شیری رحمان نے کہاکہ وزیر خزانہ عجلت میں واشنگٹن بھاگے اور واپس بھی آگئے۔حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پہلے ہی مان چکی ہے۔ اپریل میں بجٹ کی تیاری شروع ہوجاتی ہے لیکن پارلیمان کو ابھی تک اندھیرے میں رکھا جا رہا ہے۔کیااس ملک کو ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے چلایا جائیگا۔پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی ہے۔پاکستان نے طالبان مذاکرات میں جو سہولت کاری کی اس کے باوجود ہمیں دوحہ سے نکال دیا گیا۔وزیر پارلیمانی امور کی جانب سے چھترول کی بات عجیب ہے۔کیا ایک منتخب نمائندہ پارلیمان کے ساتھ ایسی بات کرتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -