جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا مزید 100ماہی گیر براستہ واہگہ بھارت روانہ
لاہور(این این آئی)پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کئے گئے مزید 100ماہی گیروں کو واہگہ کے راستے بھارت روانہ کر دیا گیا ،رواں ماہ مزید 155بھارتی ماہی گیر اور سویلین شہری رہائی کے بعد اپنے ملک واپس لوٹ جائیں گے ۔ملیر ڈسٹرکٹ جیل کراچی سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کئے گئے 100 بھارتی ماہی گیر پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کے ذریعے لاہور پہنچے جہاں سے انہیں خصوصی بسوں کے ذریعے واہگہ باڈر لے جایا گیا۔دستاویزی کارروائی مکمل ہونے پر پاکستان رینجرز نے بھارتی ماہی گیروں کو بھارتی سکیورٹی فورس کے حوالے کر دیا ۔بھارتی ماہی گیروں کے کراچی سے لاہور تک کے سفری اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ادا کئے گئے جبکہ بھارتی ماہی گیروں کو تحائف بھی دیئے گے۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے مزید155بھارتی ماہی گیروں اور سویلین شہریوں کو 2اور29اپریل کو رہا کیا جائے گا جس کے بعد انہیں بھارت بھجوایا جائے گا۔
ماہی گیر